اگر ایران معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو پھر ہم بھی سنجیدہ ہیں، مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکام معاملے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو امریکہ بھی پوری طرح سنجیدہ ہوگا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے آزادانہ سوچ رکھتا ہے اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کرنے پر مکمل تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران بے صبری سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن اب امریکا کی دلچسپی نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فلپائن کے دارالحکومت مانیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایرانی حکام معاملے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو امریکہ بھی پوری طرح سنجیدہ ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پھر امریکہ اپنے اور اپنے تمام اتحادی ممالک کے مفادات کی حفاظت کے لیے جو کچھ ضروری ہوا، وہ اقدام اٹھائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












