جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

ایران بے صبری سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن اب امریکا کی دلچسپی نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

22 جولائی, 2026 09:20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی زیرِ زمین ایٹمی تنصیب پر جلد بمباری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران بے صبری سے امریکا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا جلد ہی ایران کی ایک اہم اور ممکنہ غیر اعلانیہ زیر زمین جوہری تنصیب ’’پک ایکس ماؤنٹین‘‘ کو شدید نشانہ بنائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ پیچیدہ زیر زمین مقام ایران کا ایک ایسا ایٹمی مرکز ہے، جہاں یورینیم کی افزودگی کی غیر اعلانیہ سرگرمیاں جاری رہنے کا شبہ ہے، اور امریکی افواج بہت جلد اس پورے علاقے پر بمباری کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پینٹاگون نے ایرانی حملوں میں 100 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام اب بے صبری سے امریکا کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، لیکن جب تک کوئی نتیجہ خیز پیش رفت نہ ہو، امریکا کو ان سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کے پاس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہو سکتا اور امریکا بحری ناکہ بندی مکمل طور پر بحال کر چکا ہے، جس کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج ایران کی عسکری صلاحیتوں کو اس حد تک ناکارہ بنا رہی ہیں، جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور ایرانیوں کو اپنا ملک دوبارہ تعمیر کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے، اس لیے ہم ایران پر فی الحال حملے بند نہیں کریں گے اور نہ ہی امریکی فورسز خطے سے واپس نکلیں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔