اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

26 جولائی, 2026 10:38

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم کی شروعات خاصی خراب رہی، جب ابھشیک شرما 8 رنز اور ویبھو سوریاونشی 18 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے۔

تاہم اس کے بعد اِشان کشن اور تلک ورما نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اِشان کشن نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تلک ورما نے صرف 23 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 60 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : بی جے پی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

کپتان شریاس ائیر نے بھی ان کا ساتھ دیا، جس کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا۔

220 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم بھارتی باؤلنگ کے سامنے مسلسل مشکلات کا شکار رہی۔ زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے 7 باؤلرز کا استعمال کیا گیا، کیونکہ فاسٹ باؤلر پرنس یادو 2 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

ان کی جگہ باؤلنگ کرنے والے ابھشیک شرما نے بہترین سپیل کرتے ہوئے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت نے یہ میچ 90 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔