ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔
تاروبا میں کھیل کے پہلے دن کا آغاز سر گارفیلڈ سوبرز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ ہوا، جہاں دونوں ٹیموں اور امپائرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ صبح کے سیشن میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈن کنگ کو 23 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 90 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
تاہم، پہلے سیشن میں بارش کی آمد کی وجہ سے صرف 14.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا اور لنچ کا وقفہ قبل از وقت لینا پڑا۔
لنچ کے بعد کے سیشن میں ویسٹ انڈیز کے بیٹر کیویم ہوج نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیگینارائن چندرپال کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
عامر جمال نے چندرپال کو دوسری سلپ میں سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ کرایا، جبکہ محمد عباس نے جمی جنگو کو ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔
106 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کیویم ہوج اور شائی ہوپ نے چوتھی وکٹ کے لیے 88 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی۔
کھیل کے اختتام پر کیویم ہوج 83 اور شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ ناقص روشنی کی وجہ سے 67 اوورز کے بعد دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 اور عامر جمال نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












