پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

ڈریپ کا ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

27 جولائی, 2026 15:15

ڈریپ نے ادویات کی قیمتیں بلاجواز بڑھانے والی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی اور ریگولیٹری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈریگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں ادویات کی قیمتیں بلاجواز اور غیر ضروری طور پر بڑھانے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے خلاف سخت ریگولیٹری ایکشن لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

ڈریپ حکام کے مطابق ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں موجود 50 ہزار ادویات میں سے صرف 92 ادویات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 37 فارما کمپنیوں کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد کا دورہ پاکستان

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں سے بھی مکمل جواب طلب کیا جائے گا اور کسی بھی کمپنی کو بلاجواز قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر مزید کسی بھی دوا کی قیمت غیر ضروری طور پر بڑھانے کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ کمپنیوں کو فوری طور پر نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

ڈریپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور ہر شکایت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ کو بھی کسی صورت نگرانی سے باہر نہیں چھوڑا جائے گا اور قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔ فارما کمپنیوں سے جواب موصول ہونے کے بعد ہی آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔