منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

28 جولائی, 2026 11:00

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

محمد خلیل نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی گھر میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ سابق کرکٹر امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے گئے ہوئے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔

محمد خلیل کون ہیں؟

محمد خلیل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر ہیں۔ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں محدود تجربے کے باوجود 2003-04 میں بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے ابتدائی چھ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی، تاہم بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں انہیں ڈیبیو کا موقع نہ مل سکا۔

دسمبر 2004 میں محمد خلیل نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

بعد ازاں قائداعظم ٹرافی 2010-11 میں شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے دوبارہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ ان کی عمدہ بولنگ کے باعث انہیں 2011-12 میں بنگلا دیش کے دورے کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔