کویت اور اردن میں امریکی ایئر بیسز پر ایرانی حملے سے تباہی کی تصدیق، سیٹلائٹ تصاویر جاری

کویت اور اردن میں موجود امریکی ملٹری بیسز کی جاری ہونے والی تازہ سیٹلائٹ تصاویر سے ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصدیق ہوگئی۔
ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے کویت میں واقع امریکی ایئر بیس علی السالم کو ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد کویت اور اردن دونوں جگہوں پر امریکی ملٹری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔
امریکی حکام اور مقامی حکومتوں کی مکمل خاموشی کے باوجود جاری کردہ سیٹلائٹ مناظر میں حملوں کے نشانات صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا اردن کے الأزرق ایئر بیس پر حملے میں 3 امریکی ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب نے بتایا کہ کویت کے علی السالم ایئر بیس پر کیے گئے حملے میں 2 ڈرون ہینگرز اور ملٹری طیاروں و ہیلی کاپٹروں کے استعمال میں آنے والے ایندھن کے ڈپو میں آگ لگ گئی۔
سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لینے والے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون ہینگرز کے قریب تباہی کے نشانات بالکل اسی جگہ موجود ہیں، جس کا دعویٰ ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کیا تھا۔
اس کے علاوہ اردن میں واقع موفق السلطی ایئر بیس پر بھی ایرانی بیلسٹک میزائل گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں نے جولائی 2026 میں ہی فعال ہونے والی 2 بالکل نئی امریکی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
سینٹینل 2 کی ابتدائی تصاویر میں اردن کی اس بیس پر کم از کم ایک امریکی جنگی طیارے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












