اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

امریکی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کی ترک اور سعودی ہم منصب سے گفتگو

02 اگست, 2026 09:35

ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سلامتی پر کسی بھی امریکی یا اسرائیلی جارحیت کا سنسنی خیز اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

ان رابطوں کے دوران خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے جاری اقدامات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملے میں ایران ملوث نہیں، مصری وزیر اطلاعات

بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا ایڈونچر سے باز رہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس جارحیت میں خطے کا کوئی بھی ملک شریک ہوا تو اسے بھی ایران کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بات چیت کے دوران عباس عراقچی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔