اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم

02 اگست, 2026 09:47

برطانوی وزیراعظم نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے فوری کردار ادا کرے۔

برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت غزہ میں نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت کر رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، جس کا کوئی سیاسی یا اخلاقی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت غزہ میں بڑھتے ہوئے بحران کو ختم کرنے اور فوری طور پر امن و امداد کی راہ ہموار کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر جدوجہد اور غور کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔

اینڈی برنہم کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور عالمی برادری کو غزہ کے غیر محفوظ عوام کی فوری اور موثر مدد کے لیے آگے آنا چاہیے اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔