غزہ پر اسرائیلی افواج کے تازہ حملے، 5 فلسطینی شہری شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے متواتر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں حالیہ چند گھنٹوں کے دوران مزید 5 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ امن بورڈ نے امن منصوبے پر عملدرآمد کا روڈ میپ جاری کر دیا
ترجمان اور مقامی ذرائع کے مطابق وسطی دیر البلح میں ایک گھر کو اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اسی طرح شمالی غزہ سٹی میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر کیے گئے حملے میں 3 فلسطینی شہری شہید ہو گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








