ایران کے وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ہم منصب سے رابطہ

ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و امان کے قیام اور کسی بھی غیر ملکی جارحیت کے جواب پر بات چیت کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی سفارت کاری کو تیز کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر اہم بات چیت کی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے ہم منصبوں اور فوجی قیادت سے رابطوں کا یہ دوسرا دور ہے۔
ان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ نازک صورتحال، امن و امان کے قیام اور پائیدار استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عرب اتحادیوں کی اپیل پر ایران پر حملہ روکا، آبنائے ہرمز اور ایٹمی معاملے پر مذاکرات آج ہوں گے، ٹرمپ
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو متنبہ کیا کہ امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی قسم کی جارحیت یا دشمنانہ اقدام کا سخت اور متناسب جواب دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ عباس عراقچی نے ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے بھی رابطہ کیا اور واضح کیا کہ ایران اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اپنے حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










