ایرانی ہیکرز نے 30 امریکی واٹر سسٹمز اور ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا

ایرانی سائبر حملہ آوروں نے امریکہ کے واٹر سسٹمز، میڈیکل سپلائی سسٹمز اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کے امریکی ناقابلِ تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا۔
ایران نے نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ سائبر دنیا میں بھی امریکہ کو مفلوج کر کے اس کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا بھرم توڑ دیا ہے۔
میڈیا میں لیک ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب سے جڑے ہیکنگ گروپ سائبر ایوینجرز نے ریاست منیسوٹا کے 30 سے زائد واٹر اور ویسٹ واٹر سسٹمز پر سائبر حملہ کیا ہے۔
اس حملے کی وجہ سے کمپیوٹر سسٹمز کا پلانٹ کے آلات سے رابطہ منقطع ہو گیا اور شہریوں کے لیے پانی ابال کر پینے کا حکم جاری کرنا پڑا۔
اسی طرح کے دیگر سرفہرست سائبر حملوں میں ایرانی ہیکرز کے گروپ حنظلہ نے مارچ 2026 میں امریکی طبی سازوسامان کی بڑی کمپنی اسٹرائیکر پر حملہ کر کے اس کے سپلائی چین کے نظام کو مکمل طور پر جام کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران عام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے امریکی فوجیوں کی لوکیشن ٹریس کرنے لگا
اس کے علاوہ انہی ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کے حساس تحقیقات اور ایف بی آئی کی اندرونی معامات کی تفصیلات تک رسائی حاصل کر لی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز اب امریکہ کے پاور گریڈ، کیمیکل پلانٹس اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، کیونکہ انہوں نے انڈسٹریل کنٹرول سسٹمز کو تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت ثابت کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کا ایران میں حکومت کی تبدیلی، شہزادہ رضا پہلوی کی حمایت اور آزادی کے وعدوں پر مبنی تمام تر دعوے الٹے پڑ چکے ہیں اور ایرانی عوام اندرونی طور پر امریکی مخالف محاذ پر مزید متحد ہو گئے ہیں۔
امریکہ کے اندر پاور پلانٹس اور ڈیسیلینیشن پلانٹس پر حملوں کا اثر الٹا پڑا ہے اور عوامی سروے کے مطابق 67 فیصد امریکی اب اس جنگ کو بے مقصد سمجھتے ہیں۔
امریکی معیشت میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرمپ انتظامیہ اب اس جنگی بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












