منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

ایران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مسعود پزشکیان

04 اگست, 2026 09:26

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امن چاہتا ہے اور کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتا، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان میں کہا ہے کہ ایران خطے میں کسی قسم کی کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے قومی اور جغرافیائی مفادات کا ہر قیمت پر پوری قوت کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے مذاکرات جاری ہیں، یہ ان کا آخری موقع ہے، ورنہ تباہی ہوگی، صدر ٹرمپ

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان کا ملک دنیا اور خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن ملکی دفاع اور سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران اپنے حقوق کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔