منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

امریکہ کے ساتھ معاہدہ بے مقصد ہے، ایران کی امریکی پالیسی مجتبیٰ خامنہ ای کے نظریات کے تابع ہوگی، مجلس خبرگان رہبری

04 اگست, 2026 10:14

ایرانی مجلس خبرگان رہبری نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ بے مقصد ہے اور تمام امور مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق ہوں گے۔

ایران میں مجلس خبرگان رہبری کی صدارتی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں ملک کے تمام عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے ایرانی رہبر مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب مؤقف اور ہدایات پر عملی طور پر مکمل کاربند رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کی اپنے ماہرین کو ای میل، ایران پر دباؤ ڈالنے کے غیر روایتی طریقے مانگ لیئے

بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکہ پر اعتماد کرنا اور واشنگٹن کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا بلا سود اور بے مقصد ہے۔ کمیٹی نے مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب پیغامات کو ہدایت نامہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے نظریات تمام سرکاری اداروں اور عہدیداروں کے لیے مشعلِ راہ ہونے چاہئیں۔

مجلس ماہرین نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران کے حقوق کے حصول کے لیے کوئی بھی اقدام مجتبیٰ خامنہ ای کی آراء اور تدابیر کے فریم ورک کے اندر ہی ہونا چاہیے۔

بیان میں ولیِ فقیہ کے حکم کی پابندی کو عقلی و شرعی فرض اور اتحاد کا واحد محور قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ امریکی حکومت پر اعتماد ایک سراب کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔