منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے لاپتہ

04 اگست, 2026 11:50

کامن ویلتھ گیمز میں شامل پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے لاپتہ ہو گئے اور قومی دستے کے ساتھ واپس نہیں پہنچے۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برطانیہ جانے والے پاکستانی قومی اسکواڈ کا ایک باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے اور وہ پاکستانی دستے کے ساتھ وطن واپس نہیں لوٹا۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی اسپورٹس اور کرکٹ حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عبداللہ شفیق کی سنچری، بابر اعظم کے 86 رنز، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ پر گرفت مضبوط

ذرائع کے مطابق باکسر قدرت اللہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے گئے ہوئے سرکاری دستے کے ہمراہ گئے تھے، مگر ایونٹ کے اختتام پر جب پورا پاکستانی اسکواڈ پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوا تو قدرت اللہ ٹیم کے ساتھ موجود نہیں تھا اور تب سے اس کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

پاکستانی کھیلوں کے اداروں اور منتظمین کی جانب سے اس مبینہ گمشدگی کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے دوران یا اس کے بعد قومی ایٹلیٹ کی یوں غائب ہو جانے سے انتظامیہ اور اسپورٹس بورڈ کے لیے شدید خدشات اور سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔