بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

ایرانی صدر نے اپنے استعفے سے متعلق تمام افواہیں مسترد کر دیں

05 اگست, 2026 10:10

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے استعفے کی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بطور صدر اپنے آئینی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں اور افواہوں کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔

ایک خصوصی ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے استعفے سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے اپنی تمام تر آئینی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ 2 سال عوام پر جنگیں مسلط کی گئیں، استقامت دکھانے والے عوام ہی حقیقی ہیرو ہیں، ایرانی صدر

صدر پزشکیان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کے درمیان کامل ہم آہنگی موجود ہے اور ملک کو مستحکم انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئندہ کبھی انہوں نے استعفے کا کوئی ارادہ کیا تو وہ اس کا اعلان خود کریں گے، لیکن فی الحال ایسا کوئی خیال یا امکان موجود نہیں ہے۔

یہ واضح رہے کہ خطے میں جاری سیاسی حالات اور انتظامی تبدیلیوں کے باعث ایران کے صدر کے حوالے سے مختلف خبریں منظرِ عام پر آ رہی تھیں، جن کی اب صدارتی سطح پر مکمل وضاحت کر دی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔