ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگست میں نیدرلینڈز اور بیلجیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت ابو بکر محمود کو سونپی گئی ہے جبکہ اسکواڈ میں وقار اور علی رضا بطور گول کیپر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عديل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ میں محمد اویس قرنی کو مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ نیدرلینڈز کے باب جوہان ویلڈہوف ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
برطانیہ کے کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے سپورٹ کی اپیل کی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












