پاکستانی معیشت میں بہتری، جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو گیا

برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے باعث جولائی 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
پاکستان کی معیشت میں بہتری کے واضح اور نمایاں آثار نظر آنے لگے ہیں، جہاں جولائی 2026 کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کا یہ خسارہ جون کے 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی اس میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی شام کے ایئر بیس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
جون کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلے 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بتایا گیا تھا، جسے نظر ثانی کے بعد 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کیا گیا تھا۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اس نمایاں کمی کی بنیادی وجہ ملکی برآمدات میں ہونے والا زبردست اضافہ ہے۔ جولائی کے مہینے میں ملکی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 17 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جس کے بعد اشیا کی برآمدات 19 ماہ کی بلند ترین سطح یعنی 3 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔
دوسری جانب، جولائی کے دوران ملکی درآمدات 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر مستحکم رہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











