امریکہ کا ایران کے خلاف مالیاتی گھیراؤ مزید سخت کرنے کا اعلان

امریکہ نے ایران کی مالیاتی ناکہ بندی سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک اور بینک پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ رواں ہفتے ایک اور بینک پر پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ایران کے مالیاتی معاملات اور تجارتی لین دین پر مزید گرفت مضبوط کی جا سکے۔
امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے نارتھ کیرولائنا کے شہر ایشول میں جی 20 اجلاس سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل صرف ایران نہیں، بلکہ تمام مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا اتحادِ امت پر زور
امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ مالیاتی تشدد کا روپ دھار لے گا، کیونکہ ہم لوگوں کو یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور یہ سلسلہ ہر صورت بند ہونا چاہیے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکہ نے مصر کے دوسرے سب سے بڑے بینک بنک مصر کی متحدہ عرب امارات میں موجود شاخوں کو اپنے مالیاتی نظام سے الگ کر دیا تھا، کیونکہ اس پر ایرانی حکومت کے ساتھ کاروبار کرنے کا الزام تھا۔
وزیرِ خزانہ نے مزید بتایا کہ وہ جی 20 اجلاس کے دوران اپنے چینی ہم منصبوں سے بھی بات چیت کریں گے اور ایران سے مسلسل تیل کی خریداری کے معاملے پر بیجنگ کے خلاف تمام تر پابندیوں کے آپشنز میز پر موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












