اتوار، 30-اگست،2026
اتوار 1448/03/17هـ (30-08-2026م)

دنیا میں حق و باطل کی جنگ ہے، مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر

30 اگست, 2026 13:40

ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی دنیا میں ایک مضبوط اتحاد کا خواہاں ہے، دنیا میں حق و باطل کی جاری تاریخی جدوجہد میں بالآخر حق ہی غالب آئے گا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی دنیا میں اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ امتِ مسلمہ کے درمیان ایک مضبوط اور بپائیدار اتحاد قائم دیکھنے کا شدید خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت دنیا بھر میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے اور ان کے باہمی اختلافات کو کم سے کم کرنے کے لیے مسلسل اور متحرک طور پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل صرف ایران نہیں، بلکہ تمام مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا اتحادِ امت پر زور

صدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کو ایک دیوار کی اینٹوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر متحد ہونا پڑے گا۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ مسلمان صدیوں تک دنیا کی تاریخ بناتے رہے ہیں اور انہوں نے دنیا میں عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کر کے حکمرانی کی ہے۔

ترک صدر نے موجودہ عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا عالم حق اور باطل کے درمیان ایک انتہائی تاریخی اور فیصلہ کن جدوجہد سے گزر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام تر کشمکش اور چیلنجز کے باوجود ان کا یہ پختہ ایمان اور کامل یقین ہے کہ حق و باطل کی اس جاری جدوجہد میں بالآخر فتح حق ہی کی ہوگی اور باطل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔