پنشنرز کے لیے نئے قواعد جاری، ہر 6 ماہ بعد ڈیجیٹل تصدیق لازمی

Which government employees will no longer receive pensions?
وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنرز کو ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی۔ یہ تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔
نئے قواعد کے تحت پنشن کی تصدیق کا پرانا کاغذی طریقہ ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن کی رقم براہ راست پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے مارچ اور ستمبر میں تصدیق کرانے کا پرانا شیڈول بھی ختم کردیا ہے۔ اب پنشنرز کو ہر چھ ماہ بعد اپنی ڈیجیٹل تصدیق مکمل کرنا ہوگی۔
دستاویز کے مطابق بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے۔ پنشن اکاؤنٹ کو ڈورمنٹ بھی نہیں کیا جائے گا اور اکاؤنٹ بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق تصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم منتقل کردی جائے گی۔ تاہم اگر کوئی پنشنر مسلسل چھ ماہ تک اپنی ڈیجیٹل تصدیق مکمل نہیں کرتا تو اس کی پنشن کی منتقلی عارضی طور پر روک دی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










