کراچی ایکسپو سینٹر میں 23 ویں ہیلتھ ایشیا 2026 نمائش و کانفرنس کا انعقاد

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں صحت کے شعبے کی سب سے بڑی عالمی نمائش اور کانفرنس 23 ویں ہیلتھ ایشیا 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ عالمی اور اہم نمائش 10 سے 12 ستمبر تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی، جس کا انعقاد ایس آئی ایف سی، وزارت قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹوے کے باہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں پائیدار صحت اور جدید طبی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بندرگاہوں پر اصلاحات کے مثبت اثرات، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری
ایونٹ میں دنیا بھر سے عالمی سطح کے طبی ماہرین، اہم طبی ادارے، دوا ساز کمپنیاں اور پالیسی ساز یکجا ہوں گے۔ صحت اور طب کے شعبے سے وابستہ 400 سے زائد نامور برانڈز اپنی مصنوعات، طبی آلات اور جدید خدمات پیش کریں گے۔
نمائش میں 30 سے زائد عالمی مقررین اور 270 سے زائد مقامی طبی ماہرین مقالے پیش کریں گے اور کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ چین، ترکیہ، ایران، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے اہم وفود نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہیلتھ ایشیا 2026 کا باقاعدہ انعقاد پاکستان میں جدید طبی تحقیق، سرمایہ کاری اور جدید صحت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












