بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز سے ہزیمت کے بعد فتنہ الہندوستان عام شہریوں کو نشانہ بنانے لگی

09 ستمبر, 2026 11:26

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت اور ناکامی کے بعد انتشار پسند تنظیم فتنہ الہندوستان نے اب آسان اور سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

شرپسند تنظیم کی دہشت گردانہ کارروائیاں عام بلوچ شہریوں، محنت کش مزدوروں اور مقامی تاجروں کو براہ راست متاثر کر رہی ہیں۔ دہشت گرد معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔

تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ کے نظام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانا دراصل بلوچستان کے غریب عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے شہر بھاگ پر 40 دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی 2 گھنٹے جرات مندانہ مزاحمت، حملہ آور فرار 

بیرونی اور بھارتی آقاؤں کی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الہندوستان کے اس تخریبی پروپیگنڈے کو بلوچستان کے باشعور اور غیور عوام پہلے ہی مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

دہشت گردی سے متاثر ہونے والے خاندانوں اور شہید مزدوروں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ شرپسند تنظیم بلوچستان کے حقوق کا نام لے کر نوجوانوں کو دھوکے سے اغوا کرتی ہے اور پھر بے دردی سے قتل کر دیتی ہے۔ متاثرین نے اس تنظيم کو بلوچستان کی معاشی ترقی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔

معاشی اور سیاسی ماہرین کے مطابق بھارتی ایما پر فتنہ الہندوستان کے انتشاری پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد منفی بیانیے کو فروغ دے کر بلوچستان کی نئی اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے، تاہم عوام کی بیداری سے ان کے حقوق کے نام نہاد دعوؤں کی حقیقت کھل چکی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔