ایران سے جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے جنگ جیتنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، انہوں نے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر ٹرمپ اسٹریٹ رکھنے کی تجویر بھی دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن مڈ ٹرم کنونشن کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں کامیابی حاصل کر رہی ہے اور جلد ہی اس جنگ کو جیت لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی امریکہ ایران سے یہ جنگ جیتے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران 51 سال سے مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا تھا، اب نہیں رہا، ہم جنگ جیت رہے ہیں، ٹرمپ
اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کو پچھلے 51 سال سے خطے کے لیے ایک خطرہ اور دادا گیری کرنے والا ملک قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ایران کی یہ دادا گیری ختم ہو چکی ہے اور ان کا ملک اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
خطاب کے دوران امریکی صدر نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ امریکہ اس اہم بحری گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر چکا ہے، اس لیے اس کا نام تبدیل کر کے ٹرمپ اسٹریٹ رکھ دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت شاید اس نام کی تبدیلی پر زیادہ خوش نہیں ہوگی لیکن امریکہ اس خطے میں اپنی پوزیشن مکمل طور پر مضبوط کر چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












