ایران 51 سال سے مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا تھا، اب نہیں رہا، ہم جنگ جیت رہے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر نے ڈلاس میں اپنے خطاب کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں سابق انتظامیہ کی گرین پالیسیوں کو امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نے خوراک کی قیمتوں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی تیل اور مہنگائی سے متعلق گراف شیئر کردیئے
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہم ایران کے خلاف جنگ جیتیں گے، تیل کی قیمتیں بھی نیچے آ جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم یہ جنگ جیت جائیں گے کیونکہ ہم جیت رہے ہیں اور آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع اس آبی گزرگاہ کا نام تبدیل کر کے ٹرمپ اسٹریٹ رکھ دینا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ ایرانی قیادت اس نام سے بہت خوش ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران 51 سال سے مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا تھا، لیکن اب وہ مزید غنڈہ نہیں رہا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











