ہفتہ، 12-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/01هـ (12-09-2026م)

صدر ٹرمپ کی نائن الیون حملوں کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ایران سے جوڑنے کی کوشش

12 ستمبر, 2026 11:28

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں کے 25 سال مکمل ہونے پر دہشتگردی کے خلاف امریکا کی جنگ کو ایران کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

پنٹاگون میں نائن الیون کی 25ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پر 11 ستمبر کے حملوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد امریکا آج بھی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر صورت روکا جائے گا۔

نائن الیون حملوں کی 25ویں برسی کے موقع پر نیویارک میں بھی تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بش، جو بائیڈن، براک اوباما اور بل کلنٹن نے شرکت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں ہونے والی اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور پنٹاگون میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔