عراق نے ایران کے ساتھ اہم شلمچہ سرحدی گزرگاہ بند کردی

عراق نے ایران کے ساتھ واقع اہم شلمچہ سرحدی گزرگاہ کو احتیاطی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کی مشرق، مغرب آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون عراق کے جنوب مشرقی صوبے میسان سے لانچ کیا گیا تھا۔
میسان کی سرحد ایران سے ملتی ہے جبکہ صوبے کا انتظامی مرکز العماره شہر ہے۔ ڈرون حملے کے بعد عراقی حکام نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شلمچہ سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
شلمچہ ایران اور عراق کے درمیان آمدورفت کے اہم زمینی راستوں میں شمار ہوتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مسافروں اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔
عراقی حکام کی جانب سے گزرگاہ کی بندش کا فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










