ہفتہ، 12-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/01هـ (12-09-2026م)

افغان طالبان رجیم میں انصاف کا قتل، عدالتی نظام سفارش اور رشوت کی دَلدل میں دھنس گیا

12 ستمبر, 2026 12:08

افغان جریدے ہشت صبح نے طالبان کے زیرِ انتظام عدالتی نظام میں شفافیت کی کمی، مقدمات میں تاخیر اور بدعنوانی سے متعلق شکایات کو اجاگر کیا ہے۔

جریدے کے مطابق طالبان کے زیرِ انتظام عدالتوں میں مقدمات کے اندراج، سماعت اور فیصلوں میں طویل تاخیر کے باعث بعض سائلین طویل انتظار سے تنگ آکر مقدمات سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ہشت صبح کے مطابق عدالتوں کے طریقۂ کار، سائلین سے برتاؤ، مبینہ جانبداری اور بدعنوانی کے حوالے سے بھی شہریوں میں شکایات پائی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض شہری طالبان ججز پر رقم کے عوض جانبدارانہ فیصلے کرنے کے الزامات عائد کرتے ہیں، جبکہ ججز کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اور آزاد نظام کی عدم موجودگی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔

افغان جریدے کے مطابق عدالتی نظام میں شفافیت کی کمی نے خواتین، اقلیتوں اور عام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ واضح قانونی ڈھانچے، شفاف طریقۂ کار اور آزاد نگرانی کی کمی طالبان کے عدالتی نظام میں انصاف کی مؤثر فراہمی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق واضح قوانین، آزادانہ نگرانی اور مؤثر احتساب کے بغیر کسی بھی عدالتی نظام میں شفاف اور منصفانہ انصاف کی ضمانت دینا مشکل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔