اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بحرین کا ایران کی تجویز کردہ آبنائے ہرمز سے متعلق بیٹھک میں شرکت سے انکار

13 ستمبر, 2026 09:37

بحرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور کے لیے عمان میں ایران اور دیگر علاقائی ممالک کی تجویز کردہ بیٹھک میں شرکت نہیں کرے گا۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کے لیے عمان میں منعقد ہونے والی مجوزہ ملاقات کا حصہ نہیں بنے گا۔

ایران کی جانب سے تہران کے بحری راستے کو بند کرنے اور دنیا بھر میں تیل و گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد، ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کے روز مسقط میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں داخلے اور اخراج کے نئے راستوں پر اتفاق

بحرین کی وزارت خارجہ نے خلیجی خطے کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو خوشامد یا نرمی کی پالیسی کے ذریعے برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی امتیاز، فیس یا اجازت نامے کے مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے۔

بحرین نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بات چیت کے عمل پر اپنے عزم پر قائم ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے پہلے ایران پر مشتمل کسی بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بحرین نے 2016 میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے، سعودی عرب نے 2023 میں تعلقات بحال کر لیے، تاہم بحرین نے تاحال ایسا نہیں کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔