اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں داخلے اور اخراج کے نئے راستوں پر اتفاق

13 ستمبر, 2026 09:30

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں سمندری ٹریفک کے لیے نئے داخلے اور اخراج کے راستوں پر باضابطہ اتفاق کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان اہم مذاکرات کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے نئے راستے طے پا گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی پیشکش

طے پانے والے سمجھوتے کے تحت آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کا نیا راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں کے اندر سے گزرے گا، جبکہ وہاں سے باہر نکلنے کا راستہ بھی جزوی طور پر ایرانی پانیوں میں ہی رکھا گیا ہے۔

تاہم رائٹرز نے واضح کیا ہے کہ اِیران اور عمان کے درمیان ہونے والی اس مفاہمت میں فی الحال آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔

اس معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہیں کھولا جائے گا اور اس حوالے سے پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔