چین کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی پیشکش

چینی صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں بھرپور کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین نے مشرق وسطیٰ کے نازک حالات کے پیش نظر امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی اور معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے کے عوام کو مزید مصائب سے بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکیہ کی عراق سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری رہنے والی حالیہ کشیدگی اور جنگ نے خطے کے عام انسانوں کو شدید ترین نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ کسی بھی طرح عالمی برادری کے مفادات میں نہیں ہے، اس لیے تمام فریقین کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











