ترکیہ کی عراق سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

ترک وزارت خارجہ نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے ڈرون حملوں کی پُر زور مذمت کرتا ہے۔
ترک حکومت نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف دنیا بھر میں کریک ڈاؤن، ترکیہ سے 25 ہزار سے زائد افراد بے دخل
ترک وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے اور معاملات کو سنبھالنے کے لیے سعودی حکام کی جانب سے اختیار کیے گئے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویے کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تمام تخریبی کارروائیوں اور حملوں کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔
ترکیہ نے عراقی حکومت کے حملوں کے اصل ذمہ داروں کی نشاندہی اور مکمل تحقیقات کرنے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











