اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

اگر دوبارہ جنگ کی گئی تو ایران اپنی نئی ٹیکنالوجی سے دنیا کو حیران کردے گا، ایرانی وزیر دفاع

14 ستمبر, 2026 08:38

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ چھیڑی گئی تو ایران دفاعی اور تکنیکی لحاظ سے دنیا کو حیران کر دے گا اور پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور پوزیشن میں سامنے آئے گا۔

دفاعی وزارت کے صنعتی اداروں کے مینیجرز سے ملاقات کے دوران ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابنِ رضا نے امریکی حکام کے مسلسل بیانات اور دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے بار بار دھمکیاں دینا طاقت کی نہیں بلکہ ان کی انٹیلی جنس اور تجزیاتی صلاحیتوں کے فالج زدہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کو اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ وہ ایران سے دھمکیوں کی زبان میں بات کرنے کی غلطی ہرگز نہ دہرائے کیونکہ ایران اس قسم کی سیاسی پبلسٹی اور بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ایک شخص ہلاک، ایران کا امریکہ پر الزام

خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج مشرق وسطیٰ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ صرف اور صرف امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کی غلطیوں اور ان کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی اپنے پڑوسیوں یا خطے کے کسی بھی ملک کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ دوست اور دشمن میں فرق واضح رکھا ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا اب تک صرف ایک چھوٹا سا حصہ دنیا کو دکھایا ہے اور ملک اپنی اندرونی اور دیسی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔