اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ایک شخص ہلاک، ایران کا امریکہ پر الزام

13 ستمبر, 2026 14:04

آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی بحری جہاز پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، جبکہ ایران نے اس حملے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔

خلیج کے انتہائی اہم ترین سمندری راستے آبنائے ہرمز میں ایک کمرشل بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے سات شرائط رکھ دیں

اس کشیدہ صورتحال کے بعد ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے قشم کے گورنر امیر تیموری کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ کسی اور نے نہیں بلکہ امریکہ نامی دہشتگرد دشمن نے کیا ہے۔

کچھ عرصے سے امریکہ اور ایران کے درمیان تجارتی اور بحری جہازوں پر حملوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں فریقین ایک دوسرے کو ان کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہر رہے ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں عالمی تجارت اور تیل کی سپلائی لائن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔