اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

چین نے ایران کو اردن میں امریکی بیس کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی تھیں، امریکی صدر کا بلاواسطہ اعتراف

14 ستمبر, 2026 10:03

امریکی صدر نے تصدیق کی ہے کہ چین نے امریکہ کی جاسوسی کرتے ہوئے ایران کو حساس اور اعلیٰ کوالٹی کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ چین امریکہ کی جاسوسی کرتا ہے اور بدلے میں امریکہ بھی چینی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتا ہے۔

اردن کے فوجی اڈے پر ہونے والے اس ہلاکت خیز میزائل حملے کے بعد میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چینی اداروں نے حملے سے قبل ایران کو حساس اور اعلیٰ کوالٹی کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی تھیں، جن کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی ناکہ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں اب تک 101 تجارتی جہازوں کے راستے تبدیل کئے، امریکی فوج

جب صدر ٹرمپ سے اس معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف انٹیلی جنس اور جاسوسی کے حربے استعمال کرتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے واضح ثبوت ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران چینی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معاونت کے امریکی افواج کو انتہائی خطرناک اور جانی نقصان اٹھانے پڑے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔