اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ایران کی ناکہ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں اب تک 101 تجارتی جہازوں کے راستے تبدیل کئے، امریکی فوج

14 ستمبر, 2026 09:28

سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے دوران 13 ستمبر تک 101 تجارتی جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جولائی میں ایرانی بندرگاہوں پر دوبارہ بحری ناکہ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت 13 ستمبر تک 101 تجارتی جہازوں کو امریکی بحریہ نے ان کے راستے سے ہٹا کر دوسری سمت موڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران جنگ نے عالمی معیشت کو شدید ترین بحران میں دھکیل دیا ہے، ترک وزیر خارجہ

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور تجارت کو مانیٹر کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، کیونکہ فریقین کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عالمی بحری راستوں پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔