اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا

16 ستمبر, 2026 09:01

اتحادی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حوثی ملیشیا کا ڈرون تباہ کر دیا۔

سعودی فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔ اس ڈرون کو منگل کو سعودی وقت کے مطابق شام چھ بجکر 50 منٹ پر مکہ کے جنوب میں انٹرسیپٹ کیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام سرخ لکیر ہے۔ ضروری اور سخت اقدامات کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے یہ کوشش دہشت گرد حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ میں ایک سیاہ دھبہ رہے گی، یہ لاکھوں مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی ایک دانستہ کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں حکومتی افواج اور حوثیوں کے درمیان فضائی اور زمینی حملوں میں شدت

ڈرون کے ذریعے وحی کے مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، یہ وہ مقام ہے، جو دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ اس سے حرمین شریفین کے مہمانوں، شہریوں اور مقیمین کو خوفزدہ کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق اس گروپ کی جانب سے مقدس شہر کے اطراف داغے گئے میزائل کو مار گرائے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اتحادی فورسز کے مطابق 2017 میں بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ کی سمت داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا تھا۔

یہ میزائل طائف کے علاقے الوصلیہ کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ایران کے حمایت یافتہ اس گروپ نے پیر کو خمیس مشیط، ابھا اور طائف کے شہری علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے جبکہ 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔