اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

یمن میں حکومتی افواج اور حوثیوں کے درمیان فضائی اور زمینی حملوں میں شدت

14 ستمبر, 2026 09:41

یمن میں حکومت اور حوثیوں کے درمیان خونریز لڑائی میں شدید تیزی آ گئی ہے، حوثیوں کی جانب سے بندرگاہی شہر مخا پر قبضے کے بعد سرکاری افواج نے فضائی حملے شروع کر دیئے۔

یمن میں جاری خانہ جنگی نے ایک بار پھر خطرناک موڑ لے لیا ہے، جہاں حکومتی افواج نے حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

چند روز قبل حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے پر واقع اسٹریٹجک شہر مخا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جس کے بعد حکومت کے لیے بقا کی جنگ مزید سخت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی جنگی طیاروں کی یمن میں حوثی ٹھکانوں پر بمباری، 5 ڈرون بھی تباہ کرنے کا دعویٰ

سرکاری ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے حوثیوں کی پیشقدمی کو روکنے کے لیے مختلف محاذوں پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حوثِیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 40 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کی جانب سے ان کے ٹھکانوں پر سو سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

اس شدید ترین لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ امدادی اداروں کے لیے متاثرہ علاقوں تک رسائی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔