چین کا امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر زور

چینی وزیر خارجہ نے دوران امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے تحت مذاکراتی فریم ورک پر واپس آئیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے لیے بیجنگ کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر چین نے واشنگٹن اور تہران دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید محاذ آرائی سے گریز کریں۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چین نہیں چاہتا کہ علاقائی کشیدگی یمن اور بحیرہ احمر تک پھیلے۔ انہوں نے واشنگٹن اور تہران پر زور دیا کہ وہ بقایا امور پر بامقصد مشاورت کریں اور اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت میں طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر مذاکراتی فریم ورک کو دوبارہ بحال کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ آنے والے مہینوں میں نئے مرحلے میں داخل ہوگی، جے ڈی وینس
وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینا چاہیے کیونکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تنازع کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عباس عراقچی اور وانگ یی کی گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بھی ملاقات ہوئی تھی جبکہ چین ایران کے سب سے بڑے معاشی شراکت داروں میں شامل ہے، جو اس کی تیل کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ خریدتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











