اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

خطے میں توازن کا انحصار موجودہ فیصلوں پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی چینی امن منصوبے کی حمایت

17 ستمبر, 2026 09:36

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین کے ساتھ بات چیت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے شی جن پنگ کے امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی حکام کے ساتھ ہونے والی مشاورت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران بیجنگ کے ساتھ قائم کردہ اسٹریٹجک شراکت داری کی قدر کرتا ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا فیصلہ کریں گے، جن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب نے امریکی پائلٹ کی ایران میں ریسکیو کہانی کو ہالی ووڈ فلم کا اسکرپٹ قرار دے دیا

انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاقائی امن کے 4 اصولوں کی بھی حمایت کی اور انہیں کلیدی حیثیت کا حامل قرار دیا۔

شی جن پنگ کی تجویز میں ہمسایہ ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام، عالمی قانون کی پاسداری اور سلامتی اور اقتصادی ترقی کے درمیان توازن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔