پاسداران انقلاب نے امریکی پائلٹ کی ایران میں ریسکیو کہانی کو ہالی ووڈ فلم کا اسکرپٹ قرار دے دیا

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی پائلٹ کی مبینہ ریسکیو کہانی کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور ہالی ووڈ فلم قرار دے دیا۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایران میں ایک امریکی پائلٹ کے مبینہ ریسکیو کو کامیابی کے طور پر پیش کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کہانی فرضی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوائے ایران کے کسی میں امریکی بحریہ یا جنگی جہازوں کو للکارنے کی جرات نہیں ہوئی، ایرانی فوجی عہدیدار
جنرل محبی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اپریل میں مشترکہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران پائلٹ کے ریسکیو کے بارے میں امریکی میڈیا کی پیش کردہ داستان پر کوئی عقل مند انسان یقین نہیں کر سکتا۔
جنرل محبی کا کہنا تھا کہ یہ کہانی ہالی ووڈ فلموں کے اسکرپٹ سے مشابہت رکھتی ہے اور ایران پر ناکام جارحیت سے ایک کامیابی گھڑنے کی واضح کوشش ہے۔ کوئی بھی صحت مند دماغ ان کی داستان کو قبول نہیں کرے گا کیونکہ یہ فرضی اور ناقابل قبول ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











