ستمبر 1965 کی جنگ کا 17واں روز، بھارت کا شدید نقصان، 500 سے زائد سپاہی جنگی قیدی بنالیئے گئے

ستمبر 1965 کی جنگ کے 17ویں روز پاک فوج اور فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے بھارتی طیاروں، ٹینکوں اور پوزیشنز کو شدید نقصان پہنچایا۔
ستمبر 1965 کی جنگ کا 17واں روز تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہے گا۔ اس روز بھارتی ائیر فورس کے طیاروں نے پاکستانی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر شہید اور 48 زخمی ہوئے۔
پاک فوج کی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں دشمن کے 4 ٹینک تباہ کر دیئے جبکہ سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا، جس سے بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں عیسائی خاتون کی ہندو رسومات کے تحت جبری تدفین کردی گئی
پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے 442 ٹینک تباہ کیے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں اپنے قبضے میں لے لیا۔ پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔
صدر ایوب خان کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں یہ موقف تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے مؤثر ذرائع اور طریقے وضع کیے جائیں۔
پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریباً 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا، جس میں اکھنور، کھیم کرن اور راجستھان سیکٹر کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاک افواج نے 20 افسرز، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












