بھارت میں عیسائی خاتون کی ہندو رسومات کے تحت جبری تدفین کردی گئی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مودی سرکار کے زیرِ اقتدار اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ایک عیسائی خاتون کی تدفین زبردستی ہندو رسومات کے تحت کرانے پر مجبور کیا گیا۔
مودی کے زیرِ تسلط بھارت ہندوتوا کی گرفت میں آ چکا ہے، جہاں اقلیتوں کے خلاف منظم مظالم کا تشویشناک رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مودی سرکار اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تقسیم پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔
عالمی جریدے دی کرسچن پوسٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک عیسائی عورت کی تدفین کے لیے اسے ہندو رسومات پر مجبور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع
مقامی پادری نے اس اقدام کو ظلم کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مرنے والے بھی اب محفوظ نہیں رہے۔ بی جے پی کے زیرِ اقتدار چھتیس گڑھ مسیحی برادری پر پرتشدد حملوں اور مذہبی مظالم کا گڑھ بن چکی ہے۔
مقامی پادری کے مطابق تشدد کا سہارا لے کر غریبوں کو جبراً مذہبی رسومات پر مجبور کرنے والے عناصر کو سزا کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ اقلیتوں کے خلاف ان ظالمانہ اقدامات سے نام نہاد سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ مکمل طور پر عیاں ہو چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












