الرجی کی دوا Citraclor کے مخصوص بیچز غیر معیاری قرار، فروخت اور استعمال پر پابندی

Alert!!! Do Not Buy These Medicines; Major Warning Issued
لاہور: پنجاب محکمہ صحت اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے الرجی اور نزلہ زکام کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا Citraclor کے مخصوص بیچز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے میڈیکل الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ اقدام ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے بعد کیا گیا، جس میں دوا کے تجزیے کے دوران عضویاتی ناپائیداری اور آلائشوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ حکام کے مطابق یہ عوامل صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
متاثرہ دوا Citraclor (Cetirizine Dihydrochloride 10mg) ہے، جو میسرز آرسنز فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، لاہور کی تیار کردہ ہے۔ حکام نے دوا کے مخصوص بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں مارکیٹ سے فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
الرٹ کے مطابق 38126، 37826، 37726، 38026 اور 37926 بیچ نمبر والی ادویات غیر معیاری قرار دی گئی ہیں۔ ان تمام بیچز کی میعاد مارچ 2028 تک ہے۔
محکمہ صحت نے تمام میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں، اسپتالوں اور ہول سیلرز کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ بیچز کی فروخت فوری طور پر روک دی جائے اور اگر ان کا اسٹاک موجود ہے تو اس کی تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کی جائیں۔
ڈرگز کنٹرول حکام نے شہریوں اور مریضوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مخصوص بیچز کی دوا کا استعمال فوری طور پر بند کردیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی دوا کے متبادل یا مزید استعمال کے بارے میں اپنے معالج یا فارماسسٹ سے مشورہ کرنا مناسب ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












