منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف

22 ستمبر, 2026 09:06

اقوام متحدہ کے ترجمان نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں طے پانے والا مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ ایک بڑی کامیابی تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈو جارک نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قیادت کی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں کے مکمل معترف ہیں اور خطے میں تشدد کے خاتمے اور فریقین کے مابین ثالثی کی تمام کاوشوں پر پاکستان کے انتہائی شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا اکیسواں روز، پاکستان کی شاندار فتوحات، بھارتی جنگی طیارہ مار گرا دیا گیا

اسٹیفن ڈو جارک نے اس بات پر خصوصی طور پر زور دیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والا مفاہمت کی یادداشت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کی کوششوں میں ہمیشہ ایک انتہائی کلیدی اور مثبت کردار ادا کیا ہے اور اقوام متحدہ ہمیشہ سے تمام تر تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا یہ دوبارہ سے آغاز اس طویل تنازع کے حتمی اور پرامن خاتمے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔