منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

امریکی سینیٹر کی ایران کے ساتھ طویل جنگ اور بڑھتے ہوئے اخراجات پر ٹرمپ پر کڑی تنقید

22 ستمبر, 2026 09:54

امریکی سینیٹر نے ایران کے ساتھ جاری طویل جنگ کے نتیجے میں امریکی شہریوں پر پڑنے والے شدید مالی بوجھ پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ ان کی یہ جنگ زیادہ سے زیادہ 6 ہفتے تک جاری رہے گی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس بات کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور جنگ اب بھی پورے زور و شور سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکی عسکری اور معاشی جارحیت کو اپنے لیے اسٹریٹجک برتری میں بدل ڈالا

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس طویل جنگ کے اثرات اب براہِ راست عام امریکی شہریوں کی جیبوں پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے عوام کو گاڑیوں کے لیے گیس اور ڈیزل کی قیمتوں کی مد میں اضافی 100 ارب ڈالر جبکہ روزمرہ کی گھریلو اور کھانے پینے کی اشیاء، قرض سمیت دیگر بنیادی ضروری اشیاء کے لیے کم از کم مزید 60 ارب ڈالر ادا کرنا پڑے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں مالی دباؤ انتہائی حد تک بڑھ چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔