بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

ایران کو مٹانے کی دھمکی جنگی جرم اور بربریت ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

23 ستمبر, 2026 11:13

امریکی سینیٹر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے جاری بیان میں سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف دھمکیاں دینا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو بتادیا کہ جنگ اور پابندیوں کا خاتمہ ایران کی بنیادی شرائط ہیں، وزارتِ خارجہ

انہوں نے واضح کیا کہ کسی پوری آبادی کو مٹانے یا ختم کرنے کی بات کرنا ایک جنگی جرم اور کھلی بربریت ہے، جس کے ساتھ امریکہ کا نام کبھی نہیں جڑنا چاہیے۔

سینیٹر نے موجودہ تنازع کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کانگریس سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ اس جنگ کو روکا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔