بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

علم، ایمان اور اخلاق امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فولادی ڈھال ہیں، سید مجتبیٰ خامنہ ای

23 ستمبر, 2026 11:16

مجتبیٰ خامنہ ای نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق کو اپنا ہتھیار بنائیں تاکہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایمان اور اخلاق کے ساتھ علم ایک ایسا مضبوط فولادی ڈھال بن سکتا ہے، جو امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے سامنے رکاوٹ بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو مٹانے کی دھمکی جنگی جرم اور بربریت ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اسکول اور یونیورسٹی کے سالوں کو علم میں اضافے، عملی مہارتوں کو بہتر بنانے اور معاشرے سے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کریں۔

سپریم کمانڈر نے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تعلیمی اداروں کے دوبارہ آغاز پر ان کی کمی شدت سے محسوس کیے جانے کا ذکر کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔