پاکستانی گھڑ سواروں نے عمان میں 6 گولڈ میڈل جیت لیے، ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن

پاکستان کی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
عمان میں کھیلے گئے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستانی دستے نے اپنی عمدہ گھڑسواری کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت
یہ شاندار کامیابی ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ گھڑ سواروں، کوچز اور معاون عملے کی دن رات محنت اور لگن کا ثمر ہے۔
اس کامیابی کے بعد اب پاکستانی ٹیم اردن میں منعقد ہونے والے 5 ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگإِنگ ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔ اس شاندار کارکردگی سے پاکستان میں گھڑسواری کے روایتی کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












