بیرونی دباؤ یا حملے ایران کا جوہری پروگرام نہیں روک سکتے، ایرانی حکام

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ معائنوں کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام میں کسی بھی قسم کی قانون شکنی یا عدم تعمیل کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے واضح کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے انسپکٹرز کو ایران کی تمام تنصیبات تک مکمل رسائی حاصل رہی ہے
انہوں نے کہا کہ اب تک ایجنسی کی جانب سے ایک بھی ایسی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، جس میں ایران کی طرف سے کسی اصول شکنی کا ذکر ہو۔ ایران کے خلاف اٹھنے والے شکوک و شبہات کا مقصد اصل میں ملک کی سائنسی ترقی کو روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دباؤ یا حملوں سے جوہری پروگرام بند نہیں ہوگا، ایران
دوسری جانب، تہران میں جوہری تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ بیرونی دباؤ، فوجی حملوں یا تخریب کاری کے ذریعے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو ہرگز روکا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ محفوظ مقامات پر جوہری تنصیبات کا قیام کا مطلب انہیں چھپانا نہیں بلکہ ملکی سلامتی کے خطرات کے پیش نظر انہیں محفوظ بنانا ہے۔
دریں اثنا، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود ایران نے ایجنسی کی ریگولیٹری کمیٹی میں نشست حاصل کرکے ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












